کاماریڈی میں تلنگانہ جرنلسٹ فورم(TJF) سلور جوبلی پوسٹرز کی رسم اجرای

کاماریڈی (سیدکوثرعلی) تلنگانہ جرنلسٹس فورم (TJF) کیجانب سے ضلع کاماریڈی R&B گیسٹ ہاؤس کے احاطے میں اپنی سلور جوبلی تقریبات کے پوسٹروں کی نقاب کشائی کی۔
اس موقع پر ضلعی عہدیداروں نے کہا کہ تلنگانہ تحریک میں بہت ہی اہم رول ادا کرنے والے TJF کی 25ویں سالگرہ منانا ایک بڑے اعزاز کی بات ہے۔
انہوں نے یاد دلایا کہ تلنگانہ کے صحافیوں نے کئی دہائیوں سے دھوکہ کھا جانے والے تلنگانہ کے عوام کی آزادی کے لیے تحریک کے بارے میں لوگوں میں بیداری پیدا کرنے میں کلیدی رول ادا کیا۔
انہوں نے ضلع کاماریڈی کے صحافیوں پر زور دیکر اپیل کہ وہ اس ماہ کی 31 تاریخ کو جلاویہار میں منعقد ہونے والی سلور جوبلی تقریب میں بڑی تعداد میں شرکت کریں۔
پوسٹر لانچ کے موقع پر ٹی ڈبلیو جے 143 کے ضلع صدر او بھاسکرا تیمجو، صدر ایم انجی، ٹی ڈبلیو جے ایچ ون فار تھری ریاستی نائب صدور بال ارجن گوڈ، دشاگود، انجیل ریڈی، پودو رامولو، رام چندرم، سی ایچ ناگراج، او کشن، وشال
، بھرت گوڑ، ہریش، آئی راجو اور دیگر موجود تھے۔