جرائم و حادثات

کرناٹک میں 15 سالہ لڑکی کا گینگ ریپ۔شرمناک حرکت کی ویڈیو گرافی اور بلیک میل

بنگلورو: کرناٹک کے بیلگام میں ایک 15 سالہ لڑکی کے ساتھ درندگی کا واقعہ پیش آیا۔ لڑکی کو بلیک میل کرنے کے بعد چھ افراد نے اجتماعی طورپر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ پولیس نے اس معاملے میں

 

دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے ددیگرچار فرار ہیں۔ پولیس نے متاثرہ کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ اس واقعہ کے بارے میں پولیس کو دی گئی معلومات کے مطابق چھ ماہ قبل لڑکی کا

 

دوست (ایک ملزم) اسے بیلگام کے ایک پہاڑی علاقے میں لے گیا۔ وہاں اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی گئی۔ یہ حرکت فون پر ریکارڈ کی گئی۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر اس نے ان کی بات نہ مانی

 

تو وہ ویڈیو آن لائن پوسٹ کر دیں گے اور حال ہی میں لڑکی کے ساتھ دوبارہ زیادتی کی گئی۔ اس بار بھی انہوں نے یہ گھناؤنا فعل ریکارڈ کیا اور دھمکیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ ہفتہ کو جب لڑکی نے پولیس

 

سے رابطہ کیا تو ایف آئی آر درج کی گئی اور دو ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔دیگر ملزمین کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button