جنرل نیوز
عیدالاضحیٰ کی نماز مسجد ابو ہریرہ ناخاں والا، بغلہ ڈھرانہ مینڈر میں جوش و خروش کے ساتھ ادا کی گئی

مینڈر : مسجد ابو ہریرہ ناخاں والا، بغلہ ڈھرانہ مینڈر میں عیدالاضحیٰ کی نماز مذہبی جوش و خروش، خوشی اور عقیدت کے ماحول میں ادا کی گئی۔ نماز کی امامت اور خطبہ امام و خطیب مولانا محمد یونس صاحب نے ادا فرمایا۔
عیدالاضحیٰ کے اس موقع پر علاقے کے سینکڑوں فرزندانِ اسلام نے نماز میں شرکت کی۔ نماز کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر عید کی مبارکباد دی اور خوشیوں میں شریک ہوئے۔
خطبہ عید میں مولانا محمد یونس نے قربانی کی روح، حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اطاعت، تقویٰ، ایثار، اور اسلامی بھائی چارے پر زور دیا۔ انہوں نے امتِ مسلمہ کو تلقین کی کہ وہ عید کی خوشیوں میں اپنے غریب و نادار بھائیوں کو بھی شامل کریں تاکہ معاشرے میں ہمدردی، محبت اور اتحاد کو فروغ ملے۔