این آر آئی

سعودی کے بیشتر علاقوں میں جمعہ سے منگل تک بارش کی پیش قیاسی

ریاض ۔ کے این واصف 

مملکت کے رادالحکومت ریاض میں بدھ کی رات دیر گئے گرج چمک کے ساتھ شدید بارش رہی۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے ٹرافک نظام میں خلل پیدا ہوگیا۔ مقدس شہر جو ان دنوں زائرین سے پر ہیں وہ بھی بارش کی زد میں ہیں۔ علاوہ ازین سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ’ مملکت کے بیشتر علاقے جمعے سے منگل تک بارش کی زد میں رہیں گے‘۔

اخبار 24 اور العربیہ نیٹ کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ جمعہ سے منگل تک عسیر، باحہ، جازان، مکہ مکرمہ، نجران، مدینہ منورہ، قصیم، ریاض، حائل اور مشرقی ریجنوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اورژالہ باری کا امکان ہے۔ گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔

موسمیات کے اسکالر عبدالعزیز الحصینی نے کہا ہے کہ’ آئندہ 36 گھنٹوں کے دوران پورے ملک میں بارش کا ماحول ہے‘۔اس کے علاوہ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ’ دنیا کے دیگر علاقوں سے آنے والی موسمیاتی تبدیلیاں ہزاروں برس سے خشک ریگستان کو سبزہ زاروں میں تبدیل کردیں گی‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button