نیشنل

بی جے پی نے مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کے آنے والے اسمبلی انتخابات کے لئے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی

نئی دہلی _ 17 اگست ( اردولیکس ڈیسک) بی جے پی  نے  اِس سال کے آخر میں ہونے والے مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کے اسمبلی انتخابات کیلئے آج  امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔ بی جے پی نے 90 رکنی چھتیس گڑھ اسمبلی کیلئے 21 امیدواروں، جبکہ 230 رکنی مدھیہ پردیش اسمبلی کیلئے 39 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

 

چھتیس گڑھ اسمبلی کیلئے بی جے پی کے امیدواروں کی فہرست میں پانچ خواتین کے علاوہ درج فہرست قبائل کے 10 امیدوار اور درج فہرست ذاتوں کے زمرے سے ایک امیدوار شامل ہیں۔ مدھیہ پردیش کیلئے پارٹی نے پانچ خواتین، درج فہرست ذاتوں کے آٹھ اور درج فہرست قبائل کے 13 امیدواروں کا انتخاب کیا ہے۔ بی جے پی نے پہلی مرتبہ الیکشن کمیشن کے ذریعے انتخابات کی تاریخوں کے اعلان سے قبل ہی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

 

یہ اعلان وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ بی جے پی کی مرکزی انتخابی کمیٹی کی میٹنگ کے ایک دن کے بعد ہوا ہے۔ بی جے پی کی یہ کمیٹی امیدواروں کے انتخاب اور انتخابات کی حکمت عملی تیار کرنے سے متعلق فیصلہ لیتی ہے۔چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش اُن پانچ ریاستوں میں شامل ہیں جن کے انتخابات اِس سال کے آخر میں ہوں گے۔ بقیہ ریاستیں، راجستھان، تلنگانہ اور میزورم ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button