اردو زبان لازوال – عرب ممالک میں بھی بے حد مقبول – نوجوان نسل میں مزید دلچسپی پیدا کی جائے
ایوان امین شاستری پورم میں این آر آیز کی عید میلاپ تقریب- پروفیسر مسعود احمد اورعارف قریشی کا خطاب -شعراکو زبردست داد

حیدرآباد 12 جون ( اردو لیکس)صدر بزم عثمانیہ جدہ و صدر انڈین کلچرل سوسائٹی جدہ جناب عارف قریشی نے کہاکے اردو ایک لازوال زبان ہے جو کبھی ختم نہیں ہو سکتی اردو کا عشق ایسا ہے اسے جتنا بھی دباؤ گے وہ اتنا ہی ابھرے گا انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ نوجوان نسل میں اردو زبان سے مزید دلچسپی پیدا کی جائے اگرچہ کہ نوجوان نسل اردو بول رہی ہے
لیکن پھر بھی بول چال میں اور گھروں میں اردو زبان کا زیادہ سے زیادہ استعمال بہت ضروری ہے انہوں نے مزید کہا کہ عرب ممالک میں بھی اردو کی مقبولیت میں کافی اضافہ ہو چکا ہے اردو مشاعروں کی وجہ سے عرب لوگوں میں اردو زبان سے کافی دلچسپی بڑھ گئی ہے ہم دیکھتے ہیں کہ عرب بھائی اردو اچھی طریقے سے نہ صرف سمجھتے بلکہ بولتے بھی ہیں اور روزمرہ کی زندگی میں عرب ممالک میں اردو کے چلن میں کافی اضافہ دیکھا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار جناب عارف قریشی نے ایوان امین
شاستری پورم میں منعقدہ ایک پراثر محفل عید ملاپ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شعرا کرام ایک دوسرے کی قدر کریں ایک دوسرے کی دل و جان سے عزت و احترام کریں انہوں نے مزید بتایا کہ بزم عثمانیہ جدہ اور انڈین کلچرل سوسائٹی جدہ کے زیر اہتمام 1976 سے جدہ میں جشن آزادی ہند اور جشن جمہوریہ ہند تقاریب عظیم الشان پیمانے پر منائی جا رہی ہیں ہندوستان کی آزادی کا جشن اور جشن جمہوریہ کے جشن کے انعقاد میں کونسل جنرل کے علاوہ ایمبیسڈر اور دیگر اعلی عہدہ داران اور پرستاران اردونے شرکت کی ہے
جناب عارف قریشی نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو مادری زبان اردو میں مہارت پیدا کریں اردو سکھائیں اور اردو اخبارات اور رسالے خرید کر گھروں میں اپنے بچوں کو پڑھائیں بانی عید میلاب تقریب جناب محمد امین الدین انصاری اردو نیوز جدہ نے تمام معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ عید میلاپ تقاریب سے مل بیٹھنے اور ایک دوسرے کے خیالات سے واقف ہونے کا بھی موقع ملتا ہے ایک ایسے دور میں جب کہ ہم موبائل فون کی
دنیا میں گم ہیں اپنے احباب اور رشتہ داروں کے لیے کچھ وقت نکالنا بہت ضروری ہے بالخصوص احباب سے ملاقات دلوں کو سرور بخشتی ہے احباب سے تھوڑی دیر کی ملاقات سے ہماری زندگی میں خوش گوار کیفیت پیدا ہوتی ہے جو کہ ہمارے لیے بے حد ضروری ہے پروفیسر محمد مسعود احمد نے اردو والوں پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے محسوس کریں اپنے گھروں اور محفلوں میں جب بھی گفتگو کریں اردو الفاظ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور اپنے بچوں کو عملی طور پر اردو سکھائیں جناب محمد حسام الدین ریاض نے اپنے خطاب میں جناب عارف قریشی
پروفیسر محمد مسعود احمد اور جناب الطاف شہریار کی اس محفل میں شرکت کو سبھی کے لیے خوشگوار دن سے تعبیر کیا اور کہا کہ ادبی اور شعری اس نشست سے دلوں کو کافی فرحت محسوس ہوئی ہے انہوں نے جناب عارف قریشی کی اردو خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ عرصے دراز سے سرزمین سعودی عرب پر جناب عارف قریشی نے اردو کی شمع روشن کی ہوئی ہے اس شمع سے کئی شمعیں روشن ہوئی ہیں جناب عارف قریشی نے اپنی دلچسپی سے اردو کے لیے جو کام کیا ہے وہ اور ان کے رفقا قابل مبارک باد ہیں اس موقع پر جناب الطاف شہریار، ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری اور پروفیسر محمد مسعود احمد اور جناب امین انصاری نے غزلیات سنا کر ایک سماں باندھ دیا ان ممتازشعرا کی غزلوں کو بار بار سنا گیا اور داد و تحسین سے خوب نوازا گیا اس موقع پر این آر ائی جناب محمود بن جعفر مصری
ین آر ائی جناب عبداللیق ،این آر آئی جناب محمد لیاقت علی خان، این آر آئی جناب منور خان،این آر ائی جناب محمد سلیم اسحاق ،این آر آئی جناب رشید الدین احمد اور دوسرے موجود تھے آخر میں جناب محمد امین الدین انصاری نے مہمانوں کا اور شعراء کرام کا شکریہ ادا کیا