مکتبہ محبوبیہ کڑپہ کے زیر طرحی مشاعرہ، بیاد برق کڑپوی ۔ بیرونی و مقامی شعراء کی شرکت

کے این واصف
آندھراپردیش مین اردو کے مرکز کڑپہ مین مکتبہ محبوبیہ کے زیر اہتمام طرحی مشاعرہ بیاد برق کڑپوی انعقاد عمل مین لایا جارہا ہے، بہ اشتراک رائلسیمارائٹرز فیڈریشن، بزم زکی، امیر النساء ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر فاؤنڈیشن، عبدالمجید ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی، کاروان اردو حقیقی
داعی محفل غوث باشا کے مطابق یہ مشاعرہ 14 جون 2025 رات 9 بجے بلم منڈی اسٹریٹ، کڑپہ مین منعقد ہوگا۔ مولانا مفتی حضرت محمدعلی بغدادی صدارت فرمائین گے۔ افضل خاں، امیر بابو، جیلان باشا اور سید صلاح الدین بحیثیت مہمانان خصوصی جبکہ شیخ ہدایت اللہ، شیخ غوث پیر، عطااللہ اختر اور مقبول احمد مقبول بحیثیت مہمانان اعزازی شرکت کریں گے۔
مہمان شعراء میں افسر دکنی، نجیب احمد نجیب، عارف امینی۔ اور میزبان شعراء مین محمود شاہد، غوث خاں عارف، ستار فیضی، عطااللہ اختر، یونس طیب، تابش ربانی، سردار ساحل، انور ہادی جنیدی، محبوب یوسف زئی، مقبول احمد مقبول، صادق ولی صادق، خلیل خاں خلیل، خواجہ پیر مخلص، امتیاز احمد ثاقب اور غوث دانش شامل ہیں۔
انور ہادی جنیدی استقبالیہ اور سردار ساحل ہدیہ تشکر پیش کرین گے۔ ادب دوست حضرات سے شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔