انٹر نیشنل
مکہ اور مدینہ میں درجہ حرارت ہنوز زیادہ۔مقدس شہروں میں لاکھوں حجاج موجود

کے این واصف
مقدس شہروں میں اب بھی لاکھوں حجاج موجود ہیں جن کا تعلق دنیا کے مختلف مملک سے ہے۔ ایسے وقت مکہ اور مدینہ مین شدید گرمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے بدھ کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
مقامی میڈیاکے مطابق مرکز نے ایکس اکاونٹ پر بیان میں کہا کہ مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ مدینہ منورہ میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔مملکت میں سب سے زیادہ درجہ حرارت منطقہ شرقیہ کے شہر الاحسا میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دمام میں 46، ریاض اور جدہ میں 45 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
یاد رہے کہ موسمیات کے قومی مرکز نے بدھ کو الشرقیہ ریجن، ریاض اور مکہ ریجن کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے اور گرد آلود ہوائیں چلنے کی رپورٹ دی تھی۔