بڑی باٹا سے بلندیوں تک- بنڈلہ گوڑہ منڈل میں ہیڈ ماسٹروں کی منفرد تہنیتی تقریب۔۔

بڑی باٹا سے بلندیوں تک- بنڈلہ گوڑہ منڈل میں ہیڈ ماسٹروں کی منفرد تہنیتی تقریب۔۔
بندلہ گوڑہ، 13 جون:
بندلہ گوڑہ 2 منڈل میں نئے تعلیمی سال 2025-26 کے آغاز کے موقع پر سرکاری اسکولوں میں جشن کا سماں دیکھا گیا۔ "بڑی باٹا” پروگرام کے تحت طلبہ کا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا، جس میں ہیڈ ماسٹروں، اساتذہ اور دیگر عملے نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔
اس موقع درگاہ براہنہ شاہ اسکول کے احاطے میں ایک شاندار تہنیتی تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت ڈپٹی انسپکٹر آف اسکولز، بندلہ گوڑہ، جناب کے۔ دشرتھ نے کی انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سرکاری اسکولوں کو مضبوط بنانے کے لیے تمام متعلقہ افراد کو اپنی صلاحیتوں کے مطابق ذمہ داری نبھانی چاہیےاور اساتذہ خاص طور پر غریب، کمزور اور پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو خصوصی توجہ دیں اور انہیں اپنی اولاد سے بڑھ کر سمجھیں تاکہ والدین کا سرکاری اسکولوں پر اعتماد بحال ہو۔انہوں نے اساتذہ کو ہدایت دی کہ داخلوں میں اضافہ، طلبہ کی حاضری میں بہتری، اور معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ بنڈلہ گوڑہ 2 منڈل کو ضلع کا مثالی تعلیمی منڈل بنایا جا سکے۔
بہترین ہیڈ ماسٹروں کو اعزاز — "بیسٹ ہیڈ ماسٹر ایوارڈ”
تقریب میں اُن صدر مدرسین (ہیڈ ماسٹروں) کو خصوصی طور پر "بیسٹ ہیڈ ماسٹر ایوارڈ” سے نوازا گیا جنہوں نے تعلیمی معیار، طلبہ کی حاضری، اور اسکول کی مجموعی ترقی میں نمایاں اصلاحات اور مثبت تبدیلیاں لائیں۔
یہ اعزاز ڈپٹی انسپکٹر آف اسکولز بنڈلہ گوڑہ کی جانب سے پیش کیا گیا، جسے تمام اساتذہ و عملہ نے اس منفرد اقدام کو سراہا اور اسے ایک اعزاز اور حوصلہ افزائی کی علامت قرار دیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرکل انسپکٹر چندراین گٹہ، جناب گوپی نے کہا کہ "اساتذہ کا مقام طلبہ کی زندگی میں والدین کے بعد سب سے بلند ہوتا ہے، اور قوم کا مستقبل ان ہی کے ہاتھوں میں پروان چڑھتا ہے۔”
بعدزاں ایک رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں حسب و زیل صدر مدرسین کو گل پوشی، شال پوشی اور اسنادات سے نوازا گیا۔
سی ایچ ورادائینی ریڈی
ٹی شوبھا رانی
ایم ڈی عبدالنصیر
کے یادگیری ریڈی
ایس سنیل کمار
این مادھوی
کے ایس ایل مورتی
کے رامولو
آر سی سورندر
سی ایچ گووردھن
ڈی چندرشیکھر
جی اوما رانی
جی سیتا رام ریڈی
ایم وینکٹ ریڈی
اے راجیندر ریڈی
کے ارونا
محمد اظہر احمد
امتالکریم
سید عارف محی الدین
معراج فاطمہ
ذکیہ سلطانہ
حمیرہ سلطانہ
محمد عنایت علی
محمد یاسین
ایم اے جبار
مبین سلطانہ
ثریا فاطمہ صدیقی
منہاج سلطانہ
مرزا رحمت علی بیگ
سید ندیم اختر
تنویر فاطمہ
سیدہ سنجری شہزادی
خدیجہ نازنین
ایم ڈی مبین الرحمن
محمد سجاد علی
حبیب النساء
سید عظیم الدین
سہیل احمد
شیخ شاہد علی حسرت
کے نوی دِتا
پی ناگیشوری
سورنا ریکھا
تقریب کی تنظیم اور نظامت کے فرائض جناب شاہد علی حسرت نے انجام دیے اور مورتی صاحب نے انتظامی امور و اظہار تشکر کیا