تلنگانہ
سیاسی انتقام کے تحت کے ٹی آر کو نوٹس کی اجرائی کی شدید مذمت

سیاسی انتقام کے تحت کے ٹی آر کو نوٹس کی اجرائی کی شدید مذمت
کانگریس حکومت پر شدید تنقید۔ آپ کتنی ہی سازشیں کر لیں۔ہم آپ کی ناکامیوں کو بے نقاب کرتے رہیں گے: کے کویتا
حیدرآباد: صدر تلنگانہ جاگروتی و رکن قانون ساز کونسل بی آر ایس کلوا کنٹلہ کویتا نے کارگزار صدر بی آر ایس و رکن اسمبلی سرسلہ کے ٹی راما راؤ کو کانگریس حکومت کی جانب سے دوبارہ نوٹس جاری کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے
۔انہوں نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر ایک پوسٹ میں شدید ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ کے ٹی آر کو سیاسی دشمنی کے تحت نوٹس کی اجرائی کی شدید مخالفت کرتی ہیں
۔ کویتا نے کانگریس حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اورکہا کہ آپ کتنی ہی سازشیں کرلیں، ہم عوامی سطح پر آپ کی ناکامیوں کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔