نیشنل

وہ ایک مسلمان ہیں اور انہیں مسلمانوں کی نمائندگی پر فخر ہے، دہشت گرد اسلام کا حصہ نہیں : عامر خان

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کہے جانے والے عامر خان اکثر اپنی فلموں اور بے با کی کی بدولت خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔ وہ کھل کر اپنا نقطہ نظر پیش کرنے کے لیے بھی مشہور ہیں۔

 

 

ان دنوں وہ اپنی آنے والی فلم ‘ستارے زمین پر’ کی ریلیز کی تیاریوں کے تعلق سے خبروں میں ہیں، جو ان کی ہٹ فلم ‘تارے زمین پر’ کا سیکوئل ہے۔

 

 

اسی دوران عامر نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران پہلگام حملے اور دہشت گردی کے مسئلے کی بات کی۔ انہوں نے اسلام کی بھی وضاحت کی اور کہا کہ وہ ایک مسلمان ہیں اور انہیں مسلمانوں کی نمائندگی کرنے

 

 

پر فخر ہے لیکن دہشت گرد اسلام کا حصہ نہیں ہیں۔درحقیقت عامر خان نے حال ہی میں رجت شرما کے شو ‘آپ کی عدالت’ کی شرکت کی تھیں۔ اس دوران انہوں نے اپنی ذاتی و پیشہ ورانہ زندگی کیساتھ ساتھ فلموں دہشت گردی اور اسلام تک کی بات کی۔

 

 

اس کے علاوہ انہوں نے پہلگام حملے پر خاموش رہنے کی وجہ بھی بتائی۔ عامر نے کہا کہ وہ دہشت گردوں کو اپنا یا اسلام کا ماننے سے انکار کرتے ہیں کیونکہ اسلام کا مذہب کسی کی جان لینے کی اجازت نہیں دیتا بالخصوص خواتین اور بچوں کی۔

 

 

عامر نے مزید کہا کہ وہ ایک مسلمان ہیں اور انہیں مسلمانوں کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک بھارتی بھی ہیں اور انہیں ہندوستانی ہونے کا بھی فخر ہے۔

 

اس انٹرویو کے دوران عامر نے کہا کہ کوئی بھی مذہب یہ نہیں کہتا کہ بے گناہ انسانی جانیں لی جائے ہیں۔ عامر نے مزید کہا “دہشت گرد جو کچھ کر رہے ہیں وہ اسلام کی تعلیمات کی کھلی خلاف ورزی ہے

 

وہ مسلمان ہی نہیں ہیں۔اس لیے وہ جو کچھ کر رہے ہیں وہ مذہب کی توہین اور اسلام کی تضحیک ہے وہ بالکل غلط ہیں۔عامر نے کہا کہ “ہمارے ملک کی سرحدیں غیر محفوظ ہیں اور یہ بزدل ہیں جو چھپ کر

 

عام شہریوں کی جانیں لیتے ہیں یہ مذہب کی بنیاد کی بھی تمیز نہیں رکھتے وہاں کوئی بھی نشانہ بن سکتا تھا آپ بھی اور میں بھی وہ محض گولیاں چلا دیتے ہیں یہی بزدلی کی نشانی ہے۔اس کے علاوہ عامر نے

 

 

کہا کہ ان کی فلم ‘ستارے زمین پر’ کی رہائی حملے کی صورت حال کی وجہ سے 10 دن کی تاخیر سے کی گی۔ پہلے کی تاریخ بھی آگے کر دی گی کیونکہ وہ متاثر تھے۔

 

 

عامر نے کہا کہ جیسے ہر بھارتی کے دل میں غصہ تھا، ویسے ہی ان کے دل کو بھی تکلیف پہنچی تھی وہ بھی ڈپریشن کا شکار تھے ،گھر سے باہر بھی نہیں نکلے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button