کانگریس لیڈر لیاقت علی محسن کی رکن کونسل کویتا سے ملاقات – بی آر ایس میں شمولیت

تلنگانہ جاگروتی کی صدر اور رکن قانون ساز کونسل کویتا نے جگتیال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کانگریس قائد اور سابق وائس چیئرمین مارکیٹ کمیٹی، جناب لیاقت علی محسن، نے اپنے حامیوں کے ساتھ بھارتیہ راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) میں شمولیت اختیار کی۔
بی آر ایس میں شمولیت اختیار کرنے والے افراد نے پارٹی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور ریاست کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا وعدہ کیا۔لیاقت علی محسن نے کہا کہ اقلیتوں کی ترقی صرف بی آر ایس سے ممکن ہے
نوجوان لیڈران اظہر انجینر، محمد مرتضی ، مذکر علی بلال، محمد علی تسکین اور عبدالباسط نے بھی کویتا سے ملاقات کی اور عوامی فلاح و بہبود کے جذبے کے تحت پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ انہوں نے بی آر ایس کی عوام دوست پالیسیوں کی بھرپور تائید کرتے ہوئے ہر سطح پر تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
کویتا صاحبہ نے نئے شامل ہونے والے قائدین اور نوجوانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس ریاست کی ترقی اور عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے، اور نوجوانوں کا جوش و خروش پارٹی کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔