جرائم و حادثات
والد فون دلانے سے قاصر کم عمر بیٹے کی خودکشی ۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں افسوسناک واقعہ

حیدرآباد ۔ پرانے شہر کے علاقہ ایرا کنٹہ میں ایک 14 سالہ لڑکے نے موبائل فون کی خواہش کی تکمیل نہ ہونے پر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق ایرا کنٹہ کے رہنے والے پیشے سے آٹو ڈرائیور شیخ نثار احمد کا بیٹا شیخ ایان مقامی سرکاری اسکول کا طالب علم تھا۔ لڑکے نے کہا تھا کہ اسکول کی جانب سے ہوم ورک موبائل فون کے ذریعے بھیجا جاتا ہے جس کی تکمیل کے لیے اسے فون کی ضرورت ہے۔
شیخ نثار احمد نے بتایا کہ وہ محدود آمدنی کی وجہ سے بیٹے کی خواہش پوری کرنے سے قاصر تھے یہی صورتِحال مبینہ طور پر انتہائی اقدام کا سبب بنی اور لڑکے نے اپنی جان لے لی۔