جرائم و حادثات
تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ امتحانات میں ناکام تین طلبہ کی خودکشی

تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ سپلمنٹری امتحانات میں ناکامی کے بعد تین طلبہ نے خودکشی کر لی۔ منچریال ضلع سے تعلق رکھنے والی انٹر سال دوم کی طالبہ اکشیا ریاضی میں ناکام ہوگئی تھی۔ اس نے سپلمنٹری امتحان میں شرکت کی، مگر اس میں بھی ناکام رہی۔ مایوسی میں آ کر اس نے خودکشی کرلی
۔اسی طرح ضلع سدی پیٹ کے داس تانڈہ کی رہنے والی 17سالہ جی ہاریکا، انٹر سال اول میں نباتات کے مضمون میں ناکام ہوئی تھی۔ اس نے بھی سپلمنٹری امتحان دیا لیکن دوبارہ ناکامی نے اسے ذہنی دباؤ کا شکار بنا دیا، جس کے نتیجہ میں اس نے پھانسی لے لی۔
ضلع سنگاریڈی سے تعلق رکھنے والا 18 سالہ وینکٹ رمنہ انٹر سال دوم کے امتحانات میں ناکام ہو گیا تھا۔ اس نے بھی سپلمنٹری امتحان دیا، مگر اس میں بھی کامیاب نہ ہو سکا۔ صدمہ اور مایوسی پر اس نے خودکشی کر لی۔