بیٹی نے شرابی باپ کا قتل کردیا۔ تلنگانہ کے نظام آباد میں واقعہ

حیدرآباد: شرابی باپ کو بیٹی نے قتل کردیا یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے دھرمارم گاؤں میں پیش آیا، پولیس کے بموجب نوی پیٹ منڈل کے دھرمارم کا رہنے والا 54 سالہ نرسیا اپنی بیوی نرسما کے ساتھ رہا کرتا تھا۔ ان کی دو بیٹیاں ہیں دونوں کی شادیاں ہو چکی ہیں۔ نرسیا پہلے محنت مزدوری کرتا تھا
لیکن نشے کی لت کی وجہ سے وہ کچھ کام نہیں کررہا تھا۔15 دن پہلے نرسیا نے اپنی بیوی کی پٹائی کی جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوگئی تھیں۔ تب ان کی بیٹی گنگامنی نے ماں کا علاج کروایا اور اسے اپنے گھر لے آئی ۔ نرسیا کچھ دن سے گھر میں تنہا رہ رہا تھا۔ اس دوران اس کی دوسری بیٹی جو سسرال میں تھی باپ کے پاس پہنچی وہ مسلسل جھگڑوں اور ماں کی پٹائی پر برہم تھی
اس کا اپنے باپ سے جھگڑا ہوا جس کے بعد باپ سو گیا تھا کہ ممتا نے موسل سے حملہ کرکے اپنے باپ کا قتل کردیا اور پھر اپنے آپ کو پولیس کےحوالہ کردیا۔