جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر میں اے ٹی ایم کو لوٹنے کی کوشش

حیدرآباد کے پرانے شہر میں اے ٹی ایم کو لوٹنے کی کوشش کا واقعہ پیش آیا ۔ حیدرآباد کے آئی ایس سدن علاقہ میں منگل کی رات ایک نامعلوم شخص نے اے ٹی ایم لوٹنے کی ناکام کوشش کی

 

۔اطلاعات کے مطابق، ایک شخص آئی ایس سدن روڈ پر واقع اے ٹی ایم سنٹر میں داخل ہوا اور مشین کو توڑنے کی کوشش کی۔ تاہم، جیسے ہی اے ٹی ایم میں نصب الارم بجنے لگا، وہ شخص خوفزدہ ہو کر موقع سے فرار ہوگیا

 

۔اطلاع ملتے ہی آئی ایس سدن پولیس موقع پر پہنچی، اے ٹی ایم سنٹر کا معائنہ کیا اور اسے بند کر دیا۔پولیس سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کی کوشش کر رہی ہے۔ ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button