جرائم و حادثات
کاما ریڈی میں نارکوٹک اینکورڈ ڈسٹرکٹ کمیٹی کا جائزہ اجلاس

کاماریڈی (سیدکوثرعلی/فریلانس جرنلسٹ) نارکوٹک اینکورڈ ڈسٹرکٹ کمیٹی جون کا جائزہ اجلاس اس اجلاس میںضلع میں گورنمنٹ ہسپتال میں ڈرگ ڈی ایڈکشن سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جبکہ 26 جون کو انسداد منشیات کے عالمی دن کے طور پر منانے کا فیصلہ لیا۔
اور اسکول، کالج اور ڈگری کالج کی سطح پر طلباء میں تقریری مقابلے، مضمون نویسی، پینٹنگ، مقابلوں کے انعقاد عمل میں لانے کی قرار داد منظور کی کئی۔جس کا مقصد ضلع کاماریڈی کو منشیات پر پابندی والا ضلع بنانا ہے۔اس اجلاس میں ایڈیشنل کلکٹر، ایڈیشنل ایس پی، ڈی ای او، ڈی آئی ای او، ڈی اے او، ڈی ایف او،
ڈی ایس پی پرہیبیشن اینڈ ایکسائز، ڈرگ انسپکٹر، ڈسٹرکٹ۔ اس میں ماہر نفسیات، ڈی سی پی یو، سی ڈبلیو سی کے محکموں کے عہدیداروں نے حصہ لیا۔