جرائم و حادثات

جعلی دستاویزات بنا کر خاتون کی زمین پر قبضے کی کوشش کرنے والے چھ افراد گرفتار – عادل آباد رورل سی آئی کے فنیندر کا بیان

عادل آباد رورل پولیس نے ایک خاتون کی زمین پر قبضے کی نیت سے جعلی دستاویزات تیار کرنے اور اسے دھمکانے کے الزام میں ایک گروہ کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے 15 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے جن میں سے 6 کو گرفتار کر کے ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔

 

پولیس کے مطابق، 1979 میں گڈم یادو راو نامی شخص نے انکنٹ گاؤں، سروے نمبر 7/1 میں واقع 5 ایکڑ 10 گنٹھے زمین کلوتی بائی نامی خاتون کو فروخت کی تھی۔ بعدازاں 2020 میں کلوتی بائی نے یہ زمین اپنی بھابی گائیدانی لتا وامن راو کو منتقل کر دی۔

 

پولیس کے مطابق، زمین پر ناجائز قبضے کی نیت سے عادل آباد کے تین افراد نے اپنے بنامیوں کی مدد سے جعلی سیل ایگریمنٹ تیار کیا اور یادیو راو کے ورثاء کے نام پر زمین کی خریداری ظاہر کر کے اصل مالکہ لتا وامن راو کو دھمکایا اور زمین سے بے دخل کرنے کی کوشش کی۔

 

لتا وامن راو کی شکایت پر عادل آباد رورل پولیس اسٹیشن میں کرائم نمبر 195/25 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ تفتیش کے دوران جعلی دستاویزات تیار کرنے اور خاتون کو دھمکانے میں ملوث 15 افراد کی نشاندہی ہوئی، جن میں سے چھ افراد کو گرفتار کر کے ریمانڈ پر بھیج دیا گیا، جبکہ کچھ ملزمان مفرور ہیں۔

گرفتار شدہ ملزمان کے نام یہ ہیں:

1. سید ساجد الدین – مسعود نگر، عادل آباد (گرفتار)

2. آدیناتھ – شانتی نگر، عادل آباد (گرفتار)

3. چنتا کنٹلہ سریش – برنداون کالونی، عادل آباد (گرفتار)

4. سونجوکی موہن لال، ولد کشور – عمر: 52 سال، قوم: مہر، ساکن شیوا گھاٹ گاؤں (گرفتار)

5. شیخ وحید یوسف – عمر: 42 سال، قوم: مسلم، شانتی نگر، عادل آباد (گرفتار)

6. سید یحییٰ ولد سید ابراہیم – عمر: 36 سال، قوم: مسلم، پیشہ: تاجر، ساکن بوکل گوڑہ، عادل آباد (گرفتار)

مفرور ملزمان:

محمد مجاہد

شیخ عابد ولد شیخ نور،

پولیس نے زمین فروخت کرنے والے گڈم یادو راو کے وارثین کے خلاف بھی سازش میں شامل ہونے پر مقدمہ درج کیا ہے۔ ان سات افراد میں سے تمام فی الحال مفرور ہیں:

 

وارثین کے نام:

 

پاروتی بائی گڈم وار (مفرور)

 

گڈم پرشانت (مفرور)

 

تنوجا نند کمار دیش پانڈے (مفرور)

 

شوبھا ویناایک کلکرنی (مفرور)

 

گڈم ور راما راو (مفرور)

 

للیتا سبھاش لامبے (مفرور)

 

دیش پانڈے سونیتا (مفرور)

عادل آباد رورل سی آئی کے فنیندر نے واضح کیا کہ جو بھی افراد خواتین کو دھمکا کر، جعلی کاغذات بنا کر زمینوں پر قبضے کی کوشش کریں گے، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ایسے عناصر کو آہنی ہاتھوں سے کچلے گی تاکہ انصاف کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button