جرائم و حادثات

سرکاری ہاسپٹل میں سیلنگ فیان دو دن کے نومولود پر گر پڑا – تلنگانہ کے عادل آباد ضلع میں واقعہ

تلنگانہ کے عادل آباد ضلع کے گڈی ہٹنور منڈل کے سرکاری پرائمری ہیلت سینٹر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دو دن کی نومولود بچی پر چھت کا پنکھا گر پڑا، جس سے وہ زخمی ہو گئی

 

۔کوڈگوڑ گاؤں سے تعلق رکھنے والی پائل نامی خاتون نے دو روز قبل گڈی ہٹنور سرکاری ہاسپٹل میں ایک صحت مند بچی کو جنم دیا تھا۔ آج صبح اچانک بچی اور اس کی ماں کے بستر پر لگا چھت کا پنکھا ٹوٹ کر گر گیا۔

 

واقعہ میں نومولود کو چوٹیں آئیں، جس پر ہاسپٹل عملے نے فوری طور پر اسے بہتر علاج کے لیے ضلع ہیڈ کوارٹر میں واقع رِمز ہاسپٹل منتقل کر دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button