جرائم و حادثات
دسویں جماعت کی لڑکی نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر ماں کا قتل کردیا

حیدرآباد _ 24 جون (! اردولیکس ) حیدراباد میں پیش آئے ایک دل دہلا دینے والے واقعہ میں دسویں جماعت کی 16 سالہ لڑکی نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر اپنی ہی ماں کا قتل کر دیا۔
یہ سنسنی خیز واردات جیڈی مٹلہ علاقہ میں پیش آئی۔جیڈی مٹلہ کے ایس ایل بی نگر سے تعلق رکھنے والی 16 سالہ لڑکی دسویں جماعت کی طالبہ ہے۔ اس کا 19 سالہ نوجوان شیوا سے انسٹاگرام پر تعارف ہوا جو رفتہ رفتہ محبت میں بدل گیا۔
جب یہ بات ماں کو معلوم ہوئی تو اس نے بیٹی کو ڈانٹتے ہوئے سدھرنے کا مشورہ دیا۔
ماں کی سرزنش پر ناراض ہوکر لڑکی نے اپنے عاشق شیوا اور اس کے بھائی یشونت کے ساتھ مل کر ماں کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔تینوں نے مل کر قتل کی واردات انجام دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
