جرائم و حادثات

کرنٹ شاک لگنے سے باپ اور بیٹے کی موت ؛ ماں زخمی – تلنگانہ میں افسوسناک واقعہ

تلنگانہ کے بھدرادی کتہ گوڑم کے رورل ایلندو منڈل میں واقع یلاپورم گاؤں میں چہارشنبہ کی علی الصبح ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا،

 

جہاں کرنٹ شاک لگنے سے باپ بیٹا ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق یلاپورم گاؤں کے رہنے والے نرسیا صبح کے وقت پیشاب کے لیے باتھ روم جا رہے تھے کہ اچانک کرنٹ وائر سے چھو گئے اور برقی رو دوڑ نے سے تڑپنے لگے۔ اپنے والد کو بچانے کے لیے بیٹا پربھین فوراً آگے بڑھا، مگر بدقسمتی سے اسے بھی کرنٹ شاک لگ گیا اور موقع پر ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

 

۔اس واقعہ کو دیکھ کر نرسیا کی بیوی ایرماں دونوں کو بچانے کی کوشش میں بے ہوش ہوگئی۔ مقامی افراد نے اسے زخمی حالت میں فوری طور پر ایلندو سرکاری اسپتال منتقل کیا۔اس واقعہ سے گاؤں میں غم کی لہر دوڑ گئی

متعلقہ خبریں

Back to top button