تلنگانہ

کرناٹک اسمبلی انتخابات میں مجلس کا تین حلقوں میں مقابلہ _ عید ملاپ تقریب سے بیرسٹر اویسی کا خطاب

حیدرآباد _ 25 اپریل ( اردولیکس) صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدر آباد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ مجلس نے کرناٹک اسمبلی کے انتخابات میں اپنے 3 امیدوار کھڑا کئے ہیں انہوں نے جماعت کے ذمہ داروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کرناٹک میں مجلس کے تین امیدواروں کو کامیاب بنانے کے لئے وہاں جا کر کام کریں۔

بیرسٹر اسد الدین اویسی ایم پی صدر مجلس نے آج دار السلام میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے زیر اہتمام تقریب عید ملاپ سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔اس موقع پر مجلسی ارکان اسمبلی جناب ممتاز احمد خان، جناب محمد معظم خاں، جناب احمد بلعلہ ، جناب جعفر حسین معراج کے علاوہ انچارج شعبہ تعظیم جناب ایس اے حق نذیر مجلسی کارپوریٹرس، نمائندہ کارپوریٹرس ، ابتدائی مجالس کے صدور و معتمدین، سرگرم کارکنان، محبان مجلس کی کثیر تعداد موجود تھی

 

اپنے خطاب میں بیرسٹر اویسی نے پارٹی کیڈر کو ہدایت دی کہ وہ آنے والے انتخابات کے لئے متحرک ہو جائیں۔ ریاست میں امن کو مضبوط کریں، فرقہ پرستوں کو روکنا ضروری ہے۔ آنے والی نسل کو تلنگانہ ہم کس حال میں حوالے کریں گے یہ اہمیت کی بات ہوگی۔ ریاست کے ہر اسمبلی حلقہ میں پارٹی کی تنظیم کو مضبوط کریں۔ ابتدائی مجلس کا قیام عمل میں لائیں ۔ الیکشن لڑنے کا فیصلہ جس وقت لینا ہے اس وقت لیا جائے گا لیکن ابتدائیوں کا قیام ضروری ہے۔ اس سے پارٹی مضبوط ہوگی۔ بیرسٹر اویسی نے تمام کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کے اواخر میں تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کا امکان ہے۔

 

اس سلسلہ میں پارٹی کی جانب سے تیاری کی ضرورت ہے اور عظیم کو مضبوط کیا جانا چاہئے۔ مجلس کتنے حلقوں پر مقابلہ کرے گی اس کا فیصلہ بعد میں لیا جائے گا ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ سالا رمت کی قیادت میں ہمیں جو کامیابی ملتی رہی اس کا میابی کا راز یہی ہے کہ ہماری تنظیم مضبوط ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ جماعت کے ذمہ دار جس حلقہ میں رہتے ہیں وہاں بوتھ سطح پر جماعت کو مضبوط کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button