جرائم و حادثات

حیدرآباد سمیت تلنگانہ کے کئی آر ٹی او دفاتر پر اے سی بی کے دھاوے

حیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں واقع آر ٹی او کے دفاتر اور سرحدی چیک پوسٹوں پر بیک وقت اینٹی کرپشن بیورو نے چھاپے مارے۔

 

یہ کارروائیاں بدعنوانی کے الزامات کے تحت کی گئیں۔حیدرآباد شہر کے حدود میں آنے والے اوپل، تیروملاگیری، اور اضلاع کاماریڈی، پداپلی سمیت ریاست بھر کے تقریباً 18 آر ٹی او دفاتر پر بیک وقت چھاپے مارے گئے۔

 

ان دفاتر میں بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کر رہے کئی عہدیداروں اور ان کے ساتھ مل کر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث RTO ایجنٹس کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے

 

۔اوپل اور تیروملاگیری RTO دفاتر پر اچانک چھاپے کےدوران اینٹی کرپشن کے عہدیداروں نے دفاتر کے دروازے بند کر دیے اور اوپل سے 10 اور تیروملاگیری سے بھی 10 ایجنٹس کو حراست میں لے لیا۔یہ کارروائی دیکھ کر وہاں موجود دیگر ایجنٹس فوری طور پر دفاتر سے فرار ہو گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button