جرائم و حادثات
جائیداد کیلئے خون کے رشتہ کا خون۔حیدرآباد کے پرانے شہر میں سنسنی خیز واردات

حیدرآباد۔ حیدرآباد کے بارکس علاقہ میں جائیداد کے لیے ایک شخص کا قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق 36 سالہ سالم بن سعید بافنا پیشہ سے تاجر بتائے گئے ہیں، ان کا اپنے بھائی محسن بافنا اور اس کے بیٹے سے جائیداد کے لیے تنازعہ چل رہا تھا
اس سلسلے میں یہ معاملہ عدالت تک بھی پہنچا اور پولیس نے بھی ان دونوں فریقین کو کونسلنگ کرتے ہوئے نوٹس جاری کی تھی۔ آج شام سالم بھی سعید بافنا کا تیز دھار خنجر سے حملہ کر کے قتل کر دیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں پولیس کو پتہ چلا کہ یہ واردات مقتول کے بھتیجہ نے انجام دی ہے تاہم بھائی اور بھتیجے
کی جانب سے مل کر قتل کرنے کا شبہ کیا جا رہا ہے پولیس مختلف زاویوں سے اس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔