جرائم و حادثات

ماں کے ساتھ اسکول جانے والا 6 سالہ طالب علم دلخراش سڑک حادثہ میں ہلاک

حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ دندگل پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک دلخراش سڑک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک چھ سالہ بچہ ٹپر کی ٹکر سے موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

 

یہ حادثہ مِیڑچل ضلع کے مَلم پیٹ علاقے میں پیش آیا، جہاں متاثرہ خاندان کرایے کے مکان میں رہائش پذیر تھا۔نظام آباد ضلع سے تعلق رکھنے والے راجو اپنی بیوی اور بیٹے ابھمنیو ریڈی کے ساتھ آکاش لے آؤٹ، مَلم پیٹ میں رہتے تھے۔

 

ابھمنیو، گیتانجلی انٹرنیشنل اسکول میں پہلی جماعت کا طالب علم تھا۔ جمعہ کی صبح 8 بجے، اس کی ماں اسے اسکوٹی پر اسکول چھوڑنے کے لیے نکلی۔ جیسے ہی وہ پَلّوی انٹرنیشنل اسکول کے قریب پہنچے، پیچھے سے تیزی سے آتی ہوئی ٹپر نے ان کی گاڑی کو ٹکر مار دی

 

، جس کے نتیجے میں بچہ نیچے گر کر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔حادثے کے فوراً بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے میڑچل سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا۔ دندگل پولیس نے ٹپر کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button