نیشنل
زبردست چھکا لگانے کے کچھ لمحہ بعد ہی ایک نوجوان کی ہارٹ اٹیک سے موت

پنجاب کے فیروزپور میں کرکٹ میچ کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ہرجیت سنگھ نامی نوجوان، جو اپنے دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہا تھا، اچانک دل کا دورہ پڑنے سے میدان میں ہی گر پڑا اور کچھ لمحوں میں موت کی اغوش میں چلا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق، ہرجیت سنگھ دی اے وی اسکول کے میدان میں کرکٹ کھیل رہا تھا۔ وہ ایک شاندار چھکا مار کر سبھی کو خوشی سے جھومنے پر مجبور کر دیا۔ مگر کچھ لمحوں بعد، وہ اچانک میدان کے بیچ مٹھیوں پر بیٹھا اور پھر وہیں گر پڑا۔
دوستوں نے فوری طور پر دوڑ کر اُس کے قریب پہنچ کر سی پی آر دینے کی کوشش کی، لیکن وہ بے ہوش ہو چکا تھا۔ طبی مدد آنے سے پہلے ہی ہرجیت سنگھ دم توڑ چکا تھا۔
اس افسوسناک لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جسے دیکھ کر ہر کوئی افسوس کا اظہار کر رہا ہے۔ دوستوں نے اشکبار آنکھوں سے ہرجیت کو یاد کیا۔