امیت شاہ نے ڈی سرینواس کے مجسمے کی نقاب کشائی کرکے ان کی روح کو تکلیف پہنچائی – محمد علی شبیر

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی صرف کانگریس ریاستی حکومتوں پر ہی تنقید
آنجہانی سابق وزیر ڈی سرینواس کوحکومتی مشیر محمد علی شبیر کا خراج
نظام آباد:30/جون (اردو لیکس)حکومتی مشیر محمد علی شبیر نے سابقہ وزیر آنجہانی ڈی سرینواس کے مجسمہ واقع بائی پاس روڈ کنٹیشور نظام آبادپر گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے خراج پیش کیا۔اس موقع پر شبیر علی نے کہا کہ ڈی سرینواس نے ریاست اور ضلع کو جو خدمات فراہم کی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔ڈی سرینواس کانگریس کے وفادار سپاہی کی طرح حرکیاتی شخصیت تھے۔کانگریس پارٹی میں پیدا ہوئے، کانگریس پارٹی میں ہی فوت ہوئے امیت شاہ نے ڈی سرینواس کے مجسمے کی نقاب کشائی کرکے ان کی روح کو چوٹ پہنچا دی۔
ڈی سرینواس بی جے پی میں کبھی بھی شامل نہیں ہوئے لیکن وہ ڈی سرینواس کو بی جے پی کے ساتھ رنگنے کی کوشش کر رہے ہیں سراسر غلط ہے۔امیت شاہ نے نظام آباد آکر غیر بی جے پی ریاستوں پر بدعنوانی کے الزامات لگانے کی عادت ہے۔
حالانکہ وہ اقتدار میں ہے۔بی آر ایس نے 10 سال سے کرپشن کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی؟بی جے پی نے تلنگانہ کے لیے سیاسی الزامات کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔یلو بورڈ آفس کتنی بار کھلے گا؟دفاتر کھل گئے تو کسانوں کو کیا ملے گا؟اگر ان میں ہمت ہے تو ہلدی کی امدادی قیمت15 ہزارروپئے کا اعلان کرتے لیکن انہوں نے اس سے گریز کیا۔بلدیاتی انتخابات میں تکنیکی مسائل ہیں،کانگریس پارٹی بی سی طبقہ کیلئے 42 فیصد ریزرویشن کے ساتھ الیکشن میں حصہ لیں گے۔مرکزی وزیرکشن ریڈی تلنگانہ میں ایک بھی پروجیکٹ لانے میں ناکام رہے۔ مرکزی وزرا ہوا میں ادھر ادھر بھاگ رہے ہیں۔ وہ صرف ہوائی باتیں کرتے ہوئے عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔