جنرل نیوز

صفا بیت المال سے پہلے مرحلہ میں تیس لاکھ روپئے مالیتی رمضان راشن کی تقسیم 

مستحق خاندانوں کی تحقیق کے بعد تقسیم ادارہ کا دستور۔غیاث احمد رشادی 

حیدرآباد۔ روز اول ہی سے صفا بیت المال کا یہ دستور رہا ہے کہ مستحق روزہ دار خاندانوں کی تحقیق و تفتیش کے بعد ان میں رمضان راشن تقسیم کیا جائے تاکہ معاونین جس جذبہ کے ساتھ اس مد میں تعاون کرتے ہیں ان کے جذبہ کی تسکین ہو ان خیالات کا اظہار مولانا غیاث احمد رشادی صدر صفا بیت المال انڈیا نے رمضان راشن تقسیم کے اس وسیع پروجیکٹ کے پہلے مرحلہ کی تکمیل کے موقع پر کیا اور جمیع معاونین کا شکریہ ادا کیا جو اس مد میں تعاون کررہے ہیں واضح ہو کہ صفا بیت المال انڈیا کا معمول یہ رہا ہے کہ رمضان کے آغاز سے قبل رمضان راشن تقسیم کا آغاز کردیا جاتا ہے ۔

 

چنانچہ 7اور 8؍مارچ بروز جمعرات و جمعہ بمقام سعدیہ فنکشن ہال چمپاپیٹ اور کلاسک گارڈن فنکشن ہال مہدی پٹنم میں حیدرآباد کےمندرجہ ذیل مختلف سلم علاقوں’’گولکنڈہ، جھرا، مہدی پٹنم، خیرت آباد، عطا پور، جیا گوڑہ، میر محمود پہاڑی، ملے پلی ، شاستری پورم، آسمان گڑھ، مادنا پیٹ، سرور نگر ، یاقوت پورہ، این ٹی آر نگر، پہاڑی شریف، ریاست نگر، بنڈلہ گوڑہ، سنتوش نگر، بالا پور نمرہ کالونی شاہین نگر، غوث نگر وغیرہ کے رہنے والے 1200 مستحق روزہ دار خاندانوں میں تقریباًتیس لاکھ روپئے مالیتی رمضان راشن تقسیم کیا گیا،واضح ہو کہ صفا بیت المال گزشتہ سترہ سالوں سے مستحق اور غریب خاندانوں میں رمضان راشن تقسیم کرتا آرہا ہے اس سال شہر حیدرآباد کی ساٹھ سے زائد سلم بستیوں میں موجود مستحق ہزاروں خاندانوں میں صفا بیت المال نے2500روپیے مالیتی پیکیج مستحق خاندانوں میں تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ انتہائی غربت و ناداری کا شکار افراد جنہیں صفا بیت المال نے سفید استحقاق کارڈ جاری کیا ہے

 

ایسے مستحقین کے علاوہ سلم بستیوں میں موجود غریب افرادکا سروے ٹیم کی تحقیق و اطمینان کے بعد ہی پہلے مرحلہ میں مستحق خاندانوں میں راشن پیکیج کی تقسیم کی گئی۔ 2500روپیے مالیتی ایک پیکیج میں 20؍ کیلو چاول،2؍ کیلو میٹھا تیل،1؍ کیلو مسور دال، 1.5؍ کیلو بیسن،1؍کیلو چنا دال، 1؍ کیلو شکر، 1؍ کیلو کھجور، 1؍ کیلو موٹا نمک، 1؍ کیلو باریک نمک، 1؍ کیلو املی،1؍ کیلو اچار، آدھاکلو ادرک لہسن، آدھا کیلو لال مرچ پاؤڈ ر، پاؤ کیلو چائے پتی، 100؍گرام ہلدی شامل ہیں۔مولانا غیاث احمد رشادی صدر صفا بیت المال نے کہا ہے کہ ماہِ رمضان میں مال دار جتنی سہولت سے افطار و سحری کرتے ہیں سلم بستیوں میں موجود مستحق خاندان جن کی محدود آمدنی یا تنگ معیشت انہیں فکر مند رکھتی ہے۔

 

اسی لیے صفا بیت المال ماہ رمضان سے قبل ہی ان مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کردیتا ہے تاکہ اس ایک ماہ کے راشن کے ذریعہ وہ اپنی افطار و سحری بہ سہولت کرسکیں،ٹرسٹیان صفا بیت المال نے اپیل کی ہے کہ وہ دل کھول کر اس میں تعاون فرمائیں تعاون کے لئے اس نمبر پر ربط کریں 9394419821

9394419820

متعلقہ خبریں

Back to top button