جرائم و حادثات

جنونی نوجوان کے ہاتھوں لڑکی کا قتل۔ زخمی کے گلے میں منگل سوتر باندھ کر لی سیلفی

نئی دہلی: ریاست کرناٹک کے میسورکے قریب ایک جنونی نوجوان نے وحشیانہ واردات انجام دی۔پولیس کے بیان کے مطابق پانڈاوا پور کی رہنے والی ایک لڑکی سے ابھیشیک نامی نوجوان کچھ عرصے سے محبت کا دعویٰ کرتے ہوئے

 

اس کا پیچھا کر رہا تھا۔ ہفتہ کی شام اس نے لڑکی پر زبردستی محبت قبول کرنے کا دباؤ ڈالا جب لڑکی نے اس کی محبت کو مسترد کر دیا اور سختی سے جھڑک کر کہا کہ وہ اس سے دور رہے تو نوجوان طیش میں آ گیا۔

 

ابھیشیک نے اپنے ساتھ لایا ہوا چاقو نکالا اور لڑکی پر حملہ کر دیا جس کے باعث وہ موقع پر ہی بے ہوش ہو کر گر پڑی۔ لڑکی خون میں لت پت پڑی تھی لیکن نوجوان کی درندگی یہیں نہیں رکی اس نے لڑکی کے گلے میں منگل سوتر

 

باندھ کر اس کے ساتھ سیلفی لی اور خوشی منائی۔ بعد ازاں اس نے لڑکی کو قریبی اسپتال پہنچایا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ لڑکی کی حالت نازک ہے، جس سے خوفزدہ ہو کر وہ وہاں سے فرار ہو گیا۔

 

بالآخر لڑکی نے علاج کے دوران ہفتے کو دم توڑ دیا۔ پولیس نے نوجوان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button