نظام آباد نہروپارک تا آر پی روڈ تاجرین کو ٹریفک پولیس کی ہراسانی کا سامنا ، مجلس قائدین کی اے سی پی ٹریفک سے ملاقات و نمائندگی، تاجرین کی جانب سے تہنیت و اظہار تشکر

نظام آباد نہروپارک تا آر پی روڈ تاجرین کو ٹریفک پولیس کی ہراسانی کا سامنا ،
مجلس قائدین کی اے سی پی ٹریفک سے ملاقات و نمائندگی، تاجرین کی جانب سے تہنیت و اظہار تشکر،
نظام آباد، 5/جولائی (اردو لیکس) صدر کل ہند مجلس اتحادلمسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین نے اے سی پی ٹریفک سے ملاقات کی
اور اس ملاقات کے ذریعے مجلس قائدین نے انھیں بتایا کہ کل شہر کے تجارتی علاقے نہروپارک تا آر پی روڈ تاجرین کو ٹریفک پولیس کی جانب سے ہراسانی کا شکار بناتے ہوئے تاجرین کی دکانات کے سامنے رکھے تجارتی اشیاء اور ساز و سامان کو ضبط کرتے ہوئے اپنے ساتھ لے جایا گیا ہے
، ٹاون صدر شکیل احمد فاضل نے کہا کہ تجارت کے ذریعے اپنے افراد خاندان کی کفالت کرنے والے تاجرین کو ٹریفک پولیس کی ہراسانی اور انکی تجارتی اشیاء کو ضبط کرنے سے تاجرین کو کاروبار میں دشواری اور شدید نقصان ہوگا، مجلس کی کامیاب و موثر نمائندگی کے بعد ٹریفک پولیس کی جانب سے اپنے مقررہ حدود میں کاروبار کرنے کی اجازت کے ساتھ ضبط تجارتی اشیاء کی واپسی کو یقینی بنایا گیا،
بعدازاں بروقت مجلس قائدین کی کامیاب و موثر نمائندگی، تجارت کی بحالی اور ضبط تجارتی اشیاء کی واپسی کو یقینی بنانے پر نہروپارک تا آر پی روڈ تاجرین و دکانداروں نے نظام آباد مجلس دفتر پہنچ کر مجلس قائدین سے ملاقات کی اور تمام مجلس قائدین کو شال و گلپوشی کے ذریعے تہنیت پیش کرتے ہوئے مجلس قیادت کو سراہتے ہوئے ان سے اظہار تشکر کیا ہے
، اس موقع پر ٹاون صدر شکیل احمد فاضل ،ضلع صدر محمد فیاض الدین، شریک معتمد اعجاز حسین، سابقہ کارپوریٹرس عبدالعلی، محمد ریاض احمد، کے ہمراہ ارشد پاشاہ، خلیل احمد، امر فاروق اور نہروپارک تا آر پی روڈ تاجرین محمد صاحب، محمد الطاف، عبدالحفیظ، محمد غفار، محمد آصف، محمد ادریس، محمد احمد اور محمد فیاض موجود تھے،