ایجوکیشن

ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی سیول سروسز 2025 کے مفت ریسیڈنشیل کوچنگ پروگرام کے انٹرنس ٹیسٹ کے نتائج جاری

کامیاب امیدواروں کے انٹرویوز نئی دہلی اور حیدرآباد میں منعقد ہوں گے

حیدرآباد، 6 جولائی (پریس ریلیز)یو پی ایس سی سیول سروسز امتحان 2025-26 کی مفت کوچنگ کے لیے ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے انٹرنس ٹیسٹ کے نتائج آج حیدرآباد میں ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈائریکٹر انور احمد نے جاری کیے۔

 

انور احمد نے بتایا کہ 29 جون کو ملک بھر میں منعقدہ انٹرنس ٹیسٹ میں دو ہزار سے زائد طلباء نے شرکت کی، جن میں سے 150 طلباء انٹرویو کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ منتخب امیدواروں کو واٹس ایپ اور ای میل کے ذریعے مطلع کیا جائے گا، جب کہ فہرست ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی ویب سائٹ

Home 2025

پر بھی دستیاب ہے۔انہوں نے منتخب طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اگلا مرحلہ انٹرویوز کا ہوگا، جس کے لیے دو مراکز، نئی دہلی اور حیدرآباد، میں انتظامات کیے گئے ہیں۔ شمالی ہند کے طلباء کے انٹرویوز 12 اور 13 جولائی کو انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر، نئی دہلی میں ہوں گے، جبکہ جنوبی ہند کے طلباء کے انٹرویوز 19 اور20 جولائی کو ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے کارپوریٹ آفس، این ایم ڈی سی، مانصاحب ٹینک، حیدرآباد میں منعقد ہوں گے۔ کسی امیدوار کو اگر مرکز کی تبدیلی درکار ہو تو وہ درخواست دے سکتا ہے۔

 

یہ انٹرویوز سینئر بیوروکریٹس اور ماہرین تعلیم کی نگرانی میں لیے جائیں گے۔ انور احمد نے مزید بتایا کہ انٹرنس اور انٹرویو کے بعد منتخب طلباء کو حیدرآباد میں واقع ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی میں مفت کوچنگ دی جائے گی۔ متوقع ہے کہ فائنل نتائج کا اعلان 23 جولائی 2025 کو کیا جائے گا۔

 

ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی میں ماہر اساتذہ کی زیر نگرانی مفت کوچنگ فراہم کی جاتی ہے۔ امیدواروں کو مفت کوچنگ کے ساتھ قیام و طعام، جامع لائبریری، ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ، جم اور اسپورٹس کی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

 

مزید معلومات کے لیے ویب سائٹ یا ہیلپ لائن نمبرز 9154143322 / 9030045422 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button