تلنگانہ

حیدرآباد کے مشہور نصر اسکول کی بانی بیگم انیس خان کا انتقال

حیدرآباد _ 16 اگست ( اردولیکس) حیدرآباد میں نصر ایجوکیشنل سوسائٹی کی بانی بیگم انیس خان کا 80 شال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ ان کی جانب سے چلائے جانے والے  نصر اسکولس حیدرآباد میں کافی مشہور  ہیں۔

 

بیگم انیس خان نے 55 سال قبل نہ صرف ان تعلیمی اداروں کی بنیاد رکھی بلکہ انھوں ان اسکولس کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچانے میں انتھک جستجو  بھی کی  تھی، جس کی وجہ نصر اسکولس کو کافی شہرت ملی ان کا انتقال تعلیمی برادری کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔

 

ان کے خاندانی ذرائع کے مطابق نماز جنازہ نصر اسکول خیریت آباد میں بعد نماز مغرب ادا کی گئی اور انہیں عیدی بازار میں درگاہ حضرت قطبی میاں صاحب رحمتہ اللہ علیہ میں سپرد خاک کیا گیا۔

 

مجلس کے صدر و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے غمزدہ خاندان سے تعزیت پیش کرتے ہوئے ٹویٹ کیا، "بیگم انیس خان کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے 1965 میں نصر اسکول کی بنیاد رکھی، جو آج بھی حیدرآباد کے بہترین اسکولوں میں سے ایک ہے، خاص طور پر لڑکیوں کے لیے۔ میں نے قطب  الدین خان   اور نصر ایجوکیشن سوسائٹی کے سکریٹری سے تعزیت کی، ان کے اہل خانہ، دوستوں، ساتھیوں اور طلباء سے بھی تعزیت کرتا ہوں، اللہ ان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button