بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ریاض کی تنظیم جدید۔ عبدالقدوس جاوید صدر منتخب

کے این واصف
بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ریاض کی تنظیم جدید برائے سال 26-2025 عمل مین لائی گئی۔ سید عتیق احمد کے جاری بیان کے مطابق درجہ ذیل اراکین حسب دستور ایک سال کی میعاد کے لئے منتخب کئے گئے۔ جس کی تفصیل اس طرح ہے۔ عبدالقدوس جاوید صدر، محمد سیف الدین نائب صدر تعلیم، کوثر نسیم نائب صدر ممبر شپ، مسز فرقانہ فاطمہ نائب صدر پبلک ریلیشن اور محمد مبین خازن۔ پچھلی میعاد کے صدر سید عتیق احمد اور دیگر اراکین نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد باد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ٹوسٹ ماسٹرز کلب ایک بین الاقوامی تنظیم ہے۔ جس کا بنیادی مقصد شخصیت سازی ہے۔ اس تنظیم کا ہیڈکواٹر امریکہ مین ہے۔ مرکزی ادارے سے جڑی اس کی شاخین تقریباُ دنیاکے ہر ملک مین قائم مین۔ کلب کے شاخوں کی اکثریت انگریزی زبان مین اپنی سرگرمیان انجام دیتی ہین۔ مگر دنیا کی دیگر زبانون بشمول اردو مین بھی اس کی شاخیں کام کرتی ہے۔ سعودی عرب مین ریاض، جدہ اور دمام میں اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب قائم ہیں۔
بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب آرکیٹکٹ عبدالرحمان سلیم کی قیادت مین سن 2013 میں قائم ہوا۔ سینئر ٹوسٹ ماسٹر محمد مبین، عبدالقدوس جاوید اور سید عتیق احمد جو ایک عرصہ سے انگریزی ٹوسٹ ماسٹرز کلب سے منسلک رہے ابتداء سے بزم اردو کلب سے منسلک ہیں۔ کلب کو ان سینئر اراکین کی رہنمائی حاصل ہے۔ ریاض شہر مین اردو کا واحد کلب بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ہے جو ایک دہائی سے زائد عرصہ سے کامیابی کے ساتھ اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ریاض کے اردو بولنے والوں خصوصاُ نوجوانوں کو شخصیت سازی کے مقصد سے قائم اس کلب سے جڑنا چاہئیے۔
اس سے نہ صرف شخصیت سازی کا مقصد پورا ہوگا بلکہ اردو زبان کی ترقی و ترویج کے سلسلہ میں کی جانے والی کوششوں کو بھی تقویت حاصل ہوگی۔