تلنگانہ

مولانا سجاد پاشاہ معتمد صدر مجلس علمائے دکن منتخب

حیدرآباد 16جون (پریس نوٹ) صدر مجلس علمائے دکن کا اجلاس جمعہ16جون کو بغرض انتخاب معتمد صدرمجلس علماء دکن منعقد ہوا۔ مولانا سید شاہ قبول بادشاہ قادری شطاری کے سانحہ ارتحال پر بمقام درگاہ حضرت شاہ نامپلی منعقد ہوا ۔ اس اجلاس میں بہ اتفاق آراء اراکین صدر مجلس علماء دکن، مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ کا معتمد صدر مجلس علماء دکن کی حیثیت سے انتخاب عمل میں لایاگیا ۔

 

اس اجلاس کی صدارت جسٹس سید شاہ محمد قادری نے کی ۔ اس اجلاس میں بہ ضمن سانحہ ارتحال مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری شطاری اور مولانا مفتی محمدعظیم الدین صدرمفتی جامعہ نظامیہ کی تعزیتی قرارداد بھی منظور کرتے ہوئے دونوں بزرگوں کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیاگیا اور دعائے مغفرت کی گئی ۔

 

اجلاس میں مولانا سید شاہ علی اکبرنظام الدین حسینی صابری ، مولانا مفتی خلیل احمد ، مولانا سید محمد محمودبادشاہ قادری زرین کلاہ، مولانا ڈاکٹر سید محمود صفی اللہ حسینی قادری وقار پاشاہ ، مولانا سیداولیاء حسینی مرتضیٰ پاشاہ قادری ، مولانا سید آل مصطفی قادری ، الموسوی الجیلانی علی پاشاہ ، مولانا حافظ صغیراحمد نقشبندی، مولانا سیدغلام غوث شیخن احمدقادری شطاری کامل پاشاہ ، مولانا ڈاکٹر سید علی حسینی ، مولانا محمدمشہود احمد اور مولانا سید قطب الدین حسینی زید بابا شریک تھے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button