جنرل نیوز

اوٹکور شکتی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام میگا خون عطیہ کیمپ کا انعقاد ۔ 

پانچویں ویں سالگرہ کے موقع پر اوٹکور منڈل سنٹر میں اوٹکور شکتی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ایک میگا خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اسی طرح ہیلتھ میڈیکل کیمپ، بلڈ گروپنگ چیک اپ، بی پی شوگر جیسے ٹیسٹ مفت منعقد کیے گئے۔

 

شکتی فاؤنڈیشن کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر اب تک 25 ہزار سے زیادہ سفید خون کے خلیے اور پلازما خون عطیہ کرنے کی خدمات فراہم کی جا چکی ہیں۔ اسی طرح عبدالمنیر ،سابقہ منڈل صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین اوٹکور نے اس میگا بلڈ ڈونیشن کیمپ کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے۔

 

شکتی فاؤنڈیشن کے صدر  چنتن پلی شیوا پرساد ریڈی ،نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر نوجوان آگے آئے اور خون کا عطیہ دے اور انسان کی زندگی بچائےاس بلڈ ڈونیشن کیمپ میں 30 سے زائد افراد نے خون کا عطیہ دیا۔

 

اس پروگرام میں ڈاکٹر پریتھی ریڈی، ڈاکٹر بھارت، عرفات علی، ادیب، نعیم، سوریہ پرکاش ریڈی بال ریڈی، ہزمہ، موہن ریڈی عباد رحمان، محمد رفیع، پاشاo حسن اباد، راگھو گوڈ اسماعیل، وگنیشور ریڈی جناردھن ریڈی، گوتم کمار، بھارتھ، اور اس کے علاوہ اشوک، ناگراجو، اور پیڈالو شکتی فاؤنڈیشن کے اراکین اور دیگر نے شرکت کی۔ ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے اس پروگرام کو کامیاب بنایا

متعلقہ خبریں

Back to top button