جنرل نیوز
3 اگسٹ کو سینئر سٹیزن ویلفیئر سوسائٹی نظام آباد کے انتخابات مقرر جناب الحاج ایم اے شکور کا بیان

3 اگسٹ کو سینئر سٹیزن ویلفیئر سوسائٹی نظام آباد کے انتخابات مقرر جناب الحاج ایم اے شکور کا بیان
نظام آباد 22/جولائی (پریس نوٹ)
جناب الحاج ایم اے شکور صدر سینئر سٹیزن ویلفیئر سوسائٹی نظام آباد ، جناب محمد فیاض الدین انچارج صدر نے اپنے جاری کردہ پریس نوٹ میں بتایا کہ سینئر سٹیزن ویلفیئر سوسائٹی نظام آباد کے انتخابات کی تاریخ جو 2 اگسٹ بروز ہفتہ کو دفتر سوسائٹی پر منعقد ہونے والے تھے اب انتخابات 3 اگسٹ کو بروز اتوار بوقت صبح 10بجے دن تا دوپہر 2بجے تک
کلاسک فنکشن ہال قلعہ روڈ پر الیکشن آفیسر محمد ممتاز احمد پرنسپل گولڈن جوبلی گرلز جونئیر کالج نظام آباد کی نگرانی میں منعقد ہونگے جناب ایم اے شکور نے سوسائٹی کے تمام اراکین و عہدیداروں سے مقررہ وقت پر شرکت کی اپیل کی ہے