نیشنل

بہن کی شادی میں شرکت کے لئے عمر خالد کو ایک ہفتہ کی عبوری ضمانت منظور

نئی دہلی _ 12 دسمبر ( اردولیکس) دہلی فسادات کے مبینہ ملزم اور جے این یو کے سابق اسٹوڈنٹس لیڈر عمر خالد کو دہلی کی عدالت نے عبوری ضمانت دے دی ہے۔

عمر خالد کو اپنی بہن کی شادی میں شرکت کے لیے 23 دسمبر سے 30 دسمبر تک ضمانت دی گئی ہے۔ انھیں 30دسمبر کو جیل واپس ہونا ہے ۔ وہ اس وقت جیل میں ہے

 

اس سے قبل نومبر میں انھوں نے اپنی بہن کی شادی میں شرکت کے لیے 2 ہفتے کی ضمانت مانگی تھی۔ وہ فی الحال 2020 کے دہلی فسادات میں بڑی سازش سے متعلق ایک کیس میں جیل میں ہے، جس میں تعزیرات ہند اور UAPA (غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ) کے تحت جرائم شامل ہیں۔جن میں حالیہ دنوں عدالت نے دہلی فسادات میں پتھراو کرنے کے ایک کیس میں انھیں بری کردیا ہے  عمر خالد ستمبر 2020 سے حراست میں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button