انٹر نیشنل
مسجد الحرام میں تیز بارش کے دوران زائرین کا طواف اور دعائیں

مکہ مکرمہ/ سعودی عرب میں گزشتہ روز مکہ مکرمہ مسجد الحرام سمیت کئی علاقوں میں موسلا بارش ہوئی، عمرہ زائرین نے بارش کے دوران نماز ادا کی طواف اور عبادت میں مصروف رہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بارش کے دوران طواف کی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے مملکت کے کئی علاقوں میں جمعرات تک بارش کا الرٹ جاری کیا تھا۔



