تلنگانہ

صدر بی آر ایس چندرشیکھرراو کے کولہے کی ہڈی کی تبدیلی کا آپریشن کامیاب

سابق چیف منسٹر و صدر بی آر ایس چندرشیکھرراو کے کولہے کی ہڈی کی تبدیلی کی کامیاب سرجری ہوئی ۔ یشودھا کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کے کولہے کی تبدیلی کی سرجری دو گھنٹوں میں مکمل کی۔ ہاسپٹل کے ہلیت بلیٹن میں کہا کہ سرجری کے دوران کے سی آر کی صحت مستحکم تھی۔ سرجری کے بعد انہیں او پی ڈی سے جنرل روم میں منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کے سی آر کو صحت یاب ہونے میں 6 سے 8 ہفتے لگیں گے۔ انہیں زیادہ سے زیادہ آرام کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ جمعرات کی آدھی رات کو چندرشیکھرراو ایراولی گاوں میں واقع اپنے فارم ھاوز میں باتھ روم میں پھسل کر گر پڑے تھے جس کے بعد گھر والوں نے انہیں حیدرآباد کے یشودھا ہاسپٹل سوماجی گوڈہ منتقل کیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے سی ٹی اسکان کرتے ہوئے کولہے کی ہڈی ٹوٹ جانے کا انکشاف کیا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button