شادی کے چند گھنٹے بعد ہی دلہن نے کرلی خودکشی

حیدرآباد 5اگست(اردو لیکس) شادی کے چند گھنٹے بعد ہی دلہن نے خودکشی کرلی یہ افسوناک واقعہ آندھراپردیش کے ضلع ستیہ سائی میں پیش آیا اس واقعہ نے تمام کوحیرت زدہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سری ستیہ سائی ضلع کے سومندے پلی منڈل سے تعلق رکھنے والی کرشنامورتی اور ورالکشمی کی اکلوتی بیٹی 22 سالہ ہرشیتا کی شادی پیر کی صبح کرناٹک کے باگے پلی علاقہ کے دببوری پلی گاؤں سے تعلق رکھنے والے ناگیندر سے بڑی دھوم دھام سے انجام پائی۔
شادی کے بعد ارکان خاندان نے سومندے پلی میں نئے جوڑے کے لیے پہلی رات کی تقریب کا انتظام کیا تھا۔اسی دوران ہرشیتا اپنے کمرے میں گئی اور کمرے کی چھت سے لٹک کر خودکشی کر لی۔ کافی دیر تک وہ واپس نہ آئی تو گھر والے اور رشتہ دار کمرے کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے۔
اسے فوری طور پر پینوکونڈا کے سرکاری ہاسپٹل لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کی موت ہوگیی ہے۔
خودکشی کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکیں۔ اس واقعہ کے بعد تمام رشتہ دار حیرت زدہ ہوگیے جو اس کی وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔