عادل آباد میں بین ریاستی چور گینگ کا رکن گرفتار، دو گاڑیاں اور نقد رقم برآمد

عادل آباد میں بین ریاستی چور گینگ کا رکن گرفتار، دو گاڑیاں اور نقد رقم برآمد
عادل آباد، 7 اگست (اردو لیکس)
عادل آباد کے ون ٹاؤن پولیس نے ایک بین ریاستی چور گینگ کے رکن کو گرفتار کرتے ہوئے دو موٹر سائیکلیں اور ایک ہزار روپئے نقد رقم برآمد کرلی۔ گرفتار شدہ نوجوان کی شناخت میکل وار سائی ناتھ (عمر 20 سال) ولد ماروتی، ساکن مننور گاؤں، دھرم آباد، ضلع ناندیڑ (مہاراشٹرا) کے طور پر کی گئی ہے۔
اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ون ٹاؤن سی آئی بی سنیل کمار نے بتایا کہ مذکورہ ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر عادل آباد کے مختلف علاقوں میں چار گھروں میں چوریاں کیں۔ ان وارداتوں میں ایک گھر سے گاڑی، ایک سے پانچ تولے چاندی کی زنجیریں، دیگر دو گھروں سے دس ہزار روپئے نقد رقم چوری کی گئی۔
علاوہ ازیں ماؤل پولیس اسٹیشن حدود میں ایک مکان سے سونا چوری کرنے کی واردات میں بھی اس کی ملوث ہونے کی اطلاع ہے۔
پولیس کے مطابق ون ٹاؤن ایس آئی ناگ ناتھ، ہیڈ کانسٹیبل رمیش، کانسٹیبلز نریش اور سنجئے کی چاک و چوبند کارروائی کے نتیجے میں ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے قبضے سے دو گاڑیاں اور ایک ہزار روپئے نقد رقم ضبط کی گئی۔
بین ریاستی چور گینگ کے اس رکن کو گرفتار کرنے پر ضلع ایس پی اکھل مہاجن (آئی پی ایس) نے پولیس ٹیم کی ستائش کی اور بقیہ ملزمین کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کے احکامات جاری کئے۔