جرائم و حادثات

حیدرآباد: کار حادثے میں سافٹ ویئر ملازم ہلاک، بھائی سمیت کئی زخمی

حیدرآباد، 9 اگست: رائے درگم پولیس اسٹیشن کے حدود میں آج علی الصبح پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثے میں 30 سالہ سافٹ ویئر ملازم روپاک ترپاٹھی برسرِ موقع ہلاک ہوگئے جبکہ ان کا بھائی اور دیگر دو افراد شدید زخمی ہوئے۔

 

پولیس کے مطابق روپاک ترپاٹھی جو کے پی ایچ بی کالونی میں مقیم تھے اپنی کار میں دوستوں اور بھائی کے ہمراہ جارہے تھے کہ اچانک گاڑی بے قابو ہو کر سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اور الٹ گئی۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ کار کے پرخچے اڑ گئے اور سڑک پر ملبہ بکھر گیا۔

 

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم روپاک ترپاٹھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور حادثہ کے اسباب جاننے کے لیے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں تیز رفتاری کو حادثے کی بنیادی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button