تلنگانہ
ناگرجنا ساگر کی کنال میں کار گر پڑی

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ سوریہ پیٹ ضلع کے نیرڈوچرلا منڈل کے کللور کے قریب ایک کار بے قابو ہو کر ناگر جنا ساگر کی
بائیں نہر میں گرپڑی۔ متاثرین کے مطابق یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب وہ نیرڈوچرلا سے کللور کی طرف جا رہے تھے۔
موقع پر موجود مقامی افراد نے ٹریکٹر کی مدد سے کار کو باہر نکالا۔ اس حادثے میں ڈرائیور محفوظ رہا اور کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا جس پر تمام
نے راحت کی سانس لی۔