جنرل نیوز

جامعتہ المؤمنات مغلپورہ حیدرآباد میں 78ویں جشن یوم آزادی ہند تقریب کا انعقاد بیرسٹراسدالدین اویسی نے پرچم لہرایا

جامعتہ المؤمنات مغلپورہ حیدرآباد میں 78ویں جشن یوم آزادی ہند تقریب کا انعقاد بیرسٹراسدالدین اویسی نے پرچم لہرایا

 

حیدر آباد 15 آگسٹ( پریس ریلیز) ہندوستان کا یومِ آزادی ہر سال 15 اگست کو قومی جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ ملک کے طول و عرض میں اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات اس دن کو بھرپور ملی جذبے اور شاندار تقریبات کے ذریعے یادگار بناتے ہیں۔ ملی نغمے، تقاریر، مشاعرے، ثقافتی پروگرام اور ترنگا لہرانا ان تقریبات کا اہم حصہ ہوتا ہے۔

 

جس طرح عصری تعلیمی اداروں میں یومِ آزادی کا جوش و خروش نظر آتا ہے، اسی طرح دینی جامعات، مدارس اور مقامی دینی مکاتب کے طلبہ بھی ہر سال اس دن کو بڑی عقیدت، محبت اور حب الوطنی کے جذبات کے ساتھ مناتے ہیں۔ ان تقریبات میں آزادی کی جدوجہد کرنے والے مجاہدین کی قربانیوں کا تذکرہ کیا جاتا ہے، طلبہ کو اتحاد، بھائی چارے اور ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ یوں یہ دن دینی اور عصری تعلیمی اداروں دونوں میں یکساں طور پر قومی یکجہتی اور حب الوطنی کی علامت بن جاتا ہے۔ایساہی پر رونق منظر دختران ملت اسلامیہ کی عظیم ترین جامعہ جامعتہ المؤمنات مغلپورہ حیدرآباد میں کے احاطہ میں نظر آرہا تھا ملک کے عظیم رہنما و بیرسٹر حیدرآباد کے پارلیمانی حلقہ نمائیندگی کرنے والی قدآور شخصیت و صدر مجلس اتحاد المسلمین نقیب ملت جناب بیرسٹر اسدالدین اویسی صاحب نے ترنگا لہرایا اس موقع پر اسی مغلپورہ حلقہ سے نمائندگی کرنے والی کارپویٹر محترمہ نسریں سلطانہ مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد مستان علی قادری بانی وناظم اعلی جامعتہ المؤمنات مغلپورہ حیدرآباد مولانا ڈاکٹر حافظ محمد مظفر حسین خان بندہ نوازی مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری خطیب وامام مسجد تلنگانہ اسٹیٹ حج ہاؤز نامپلی حیدرآباد جناب سعادت علی مولانا سید خضر پاشاہ قادری

 

مولانا ریاض احمد اشرفی حافظ سید مظہر الدین حافظ محمد عمران، مفتی غلام ربانی مفتی محمد عبدالرحیم قادری، ڈاکٹر مفتیہ رضوانہ زرین پر سیل وشیخ الحدیث جامعہ ہذا ) ڈاکٹر مفتیہ نسرین افتخار، ڈاکٹر مفتیہ سیدہ عشرت بیگم ، ڈاکٹر مفتیہ صدیقہ فاطمہ ” حافظہ فرمین سلطانہ، حافظ حفصہ فرحت ڈاکٹر بی بی خاشعہ شاداں میڈیکل کالج حیدرآباد و دیگر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ ڈاکٹر منی حافظ محمد مستان علی قادری (بانی و ناظم اعلیٰ جامعہ ہذا ) نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ معلمات و طالبات کی کثیر تعداد شریک رہی۔ اورمولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری نے کلمات تشکر پیش کیا

Oplus_16777216

 

متعلقہ خبریں

Back to top button