نظام آباد ضلع میں حکومت کی اسکیمات پر عمل آوری پر اطمینان کا اظہار۔ یوم آزادی تقریب سے ایس نرنجن کا خطاب

ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد دنیا کیلئے ایک مثال بن گئی
نظام آباد ضلع میں حکومت کی اسکیمات پر عمل آوری پر اطمینان کا اظہار۔ یوم آزادی تقریب سے ایس نرنجن کا خطاب
نظام آباد:15/ اگست (اردو لیکس) ضلع مستقر نظام آباد کے پولیس پریڈ گراؤنڈ پر منعقدہ 79 جشن آزادی یوم تقاریب میں صدرنشین ریاستی پسماندہ طبقات کمیشن ایس نرنجن نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور قومی ترنگا لہرایا۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس کی جانب سے سلامی لی۔ مختلف رہنماؤں اور عہدیداروں سے ملاقات کی اور یوم آزادی کے موقع پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس نرنجن نے کہا کہ 78 سالوں میں ہندوستان میں کئی ایک شعبہ میں ترقی کی ہے۔ تنوع میں اتحاد کو ثابت کیا ہے اور دنیا کو اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگے بڑھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے والوں کو یاد رکھنا ہمارا فرض ہے۔ گاندھی جی کی قیادت میں ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد دنیا کیلئے ایک مثال بن گئی ہے۔ اس نے عدم تشدد کے ہتھیار سے عظیم جنگ جیتی اور دنیا کے سامنے لڑائی کا نیا طریقہ متعارف کرایا۔ ایس نرنجن نے کہا کہ مہا تما گاندھی کی قیادت میں ہم نے بیرونی دشمنوں انگریزوں کیخلاف جنگ جیتی اور پنڈت جواہر لال نہرو کی قیادت میں ہم نے ملک کے اندرونی دشمنوں جن میں غربت، عدم مساوات، چھوت چھات کے خلاف جنگ شروع کی۔ ہم جمہوری طرز حکمرانی کی بنیاد رکھی ہے۔ جو ہماری حاصل کردہ آزادی کو معنی اور اہمیت دیتی ہے انہوں نے پہلگام میں غیر انسانی حملہ میں اپنی جانیں گنوانے والے 26 سیاح کو یاد کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ جی نرنجن نے نظام آباد ضلع میں حکومت تلنگانہ کی جانب سے اپنی میں لائی جانے والی اسکیم رعیتو بھروس، مہا لکشمی، گریہ جیوتی، چیوتا پتھکم، رعیتو بیمہ، اندراماں مکانات پر اپنے اطمینا ن کا اظہار کیا۔ انہوں نے ضلع میں حکومت تلنگانہ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات پر مشتمل ایک جامع تفصیلی رپورٹ پیش کی جس میں ترقیاتی و تعمیراتی فلاح وبہبود ی کاموں کا احاطہ کیا۔ انہوں نے مختلف محکموں کی جانب سے نافذ کئے جانے والے پروگراموں اور حاصل ہونے والی پیشرفت کو مشاہدہ کیلئے لگائے گئے اسٹالس کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر بچوں کی جانب سے ثقافتی و تہذیبی پروگرام پیش کیا گیا جو سامعین کیلئے متاثر کن رہا۔ اس موقع پراراکین اسمبلی دھن پال سوریہ نارائنا، ڈاکٹر آر بھوپت ریڈی، پی راجیش ریڈی، ضلع کلکٹر ٹی ونئے کرشنا ریڈی، پولیس کمشنر سائی چیتنیا، اسٹیٹ کوآپریٹیو سوسائٹیز یونین لمیٹیڈ چیرمین مانالا موہن ریڈی، اڈیشنل کلکٹرانکت، کرن کمار، میونسپل کمشنر دلیپ کمار، نظام آباد آرڈی او راجندر کمار، تمام محکموں کے عہدیداران، مجاہد ین آزادی، عوام، طلباء و طالبات کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔