جنرل نیوز

نو منتخبہ نظام آباد ضلع مجلس اتحاد المسلمین ایگزیکٹیو کمیٹی کی شاندار تہنیت

نو منتخبہ نظام آباد ضلع مجلس اتحاد المسلمین ایگزیکٹیو کمیٹی کی شاندار تہنیت

 ضلع صدر فیاض الدین ٹاون صدر شکیل احمد فاضل کا مجلس کو مضبوط ومستحکم کرنے کا عزم میڈیا سے اظہار تشکر 

 

نظام آباد 19/ اگست ( اردو لیکس ) بیرسٹر اسد الدین اویسی صاحب یم پی و صدر مجلس اتحاد المسلمین کی ہدایت پر نظام آباد انچارج ملک پیٹ نو منتخبہ یم یل اے مسٹر احمد عبد اللہ بلعلہ کی نگرانی میں نظام آباد ضلع مجلس اتحاد المسلمین کی منتخب کی گئی ایگزیکٹیو کمیٹی کی آج بعد نماز ظہر النورا فنکشن ہال احمد پورہ نظام آباد میں تہنیتی تقریب کا شاندار پیمانے پر انعتقاد عمل میں آیا

 

اس موقع پر ٹاون صدر مجلس نظام آباد نظام آباد محمد شکیل احمد فاضل نے نومنتخبہ نظام آباد ضلع کل ہند مجلس اتحاد المسلمین صدر محمد فیاض الدین اور دیگر ایگزیکٹیو کمیٹی عہدیداروں ارکان عاملہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے شالپوشی و گلپوشی کرتے ہوئے دلی مبارکباد دی اس موقع پر سابقہ ڈپٹی میئر میر مجاز علی، محمد فیاض الدین ، اعجاز حسین ، ریاض احمد، خلیل احمد ،احمد عزیز خان راہی ، ارشد پاشاہ ، امر فاروق عبدالعلی باغبان, محمد عبد الغفور مقیم ،، محمد مستحسین سابقہ کارپوریٹرس و قائدین مجلس نے نو منتخبہ ضلع کمیٹی کے عہد یداروں یم اے سمیع سکریٹری بودھن , محمد عبد السلیم جو ائنٹ سکریٹری ، صدر مجلس بودھن میر الیاس علی، اعجاز خان بودھن ، مرزا امتیاز بیگ ساٹا پور ،محمد ارشد علی آرمور , محمد وسیم علی ,سید لطیف احمد , محمد معین الدین, شیخ احمد لطیف خان ، شیخ واجد ، محمد مجیب الدین، سید شوکت علی ، عارف الدین ،عبد الرحیم ، سید مجیب ممبران کمیٹی شاندار شاپوشی و گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی اس موقع پر صدر مجلس نظام آباد ضلع محمد فیاض الدین نے کہا کہ صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی صاحب کی ہدایت پر نظام آباد انچارج ملک پیٹ یم یل اے احمد عبد اللہ بلعلہ کی نگرانی میں ضلع کمیٹی منتخب کی گئی

 

انہوں نے کہا کہ مجلس آیندہ ہونے والے بلدی انتخابات میں نظام آباد ، بودھن , آرمور اور بھیمگل سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کرے گی اور مجلس کو مضبوط و مستحکم کرنے کیلئے سابقہ کونسلرس , کارپوریٹرس وقائدین کے ساتھ کام کرے گی انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے اظہار تشکر کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button