جنرل نیوز

ڈاکٹر عظمت اللہ اسسٹنٹ پروفیسر وصدر شعبہ اندارا پریہ درشنی گورنمنٹ ڈگری کالج حیدرآباد کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ 

ڈاکٹر عظمت اللہ اسسٹنٹ پروفیسر وصدر شعبہ اندارا پریہ درشنی گورنمنٹ ڈگری کالج حیدرآباد کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ

حیدرآباد (پریس نوٹ)

تلنگانہ اردو اکیڈیمی کی جانب سے اردو اساتذہ کو تعلیمی سال 2022-23 کے لۓ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ تقریب طاہر بن حمدان کی زیر صدارت عمل میں منعقد ہوئی مہمان خصوصی ریاستی وزیر اقلیتی بہبود اڈلوری لکشمن کمار کی اورایوارڈ یافتہ اساتذہ کی حوصلہ افزاٸی کی۔  اس ضمن میں ڈاکٹر عظمت اللہ ،اسسٹنٹ پروفیسر و صدر شعبہ اردو، اندراپریہ درشنی گورنمنٹ ڈگری کالج، نامپلی،حیدرآباد کو بھی یونیورسٹی پروفیسر اور ڈگری کالج کے زمرہ میں  اردو بسٹ ٹیچر یوارڈ  سے سرفراز کیا گیا۔

 

وہ  25 سالہ تدریسی تجربہ رکھتے ہیں ۔ ضلع وقار آباد کے تانڈور ،کوڑنگل ، شہر نلگنڈہ اور محبوب نگر پر بحیثیت جونیر لکچرار اور ڈگری لکچرار اپنی خدمات انجام دی ہیں۔پروفیسر سید فضل اللہ مکرم کی زیر نگرانی ، جامعہ عثمانیہ سے پی۔ایچ۔ڈی کی تکمیل کی۔ عصر حاضر میں جدید دکنی زبان کی تحقیق کے حوالے سے ان کی تصانیف ٰ بیسویں صدی میں دکنی شاعری کا ارتقاء ٰ اور ٰ آزادی کے بعد جدید دکنی نثر کاارتقا ٰ شاٸع ہوچکی ہیں

 

۔ وہ تدریس و تحقیق کے علاوہ نصاب کی تدوین میں بھی نمایا خدمات انجام دی ہیں۔ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی، مہاتما گاندھی یونیورسٹی، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ، تلنگانہ اوپن اسکول سوساٸٹی کے علاوہ ریاست کے خودمختار کالجوں کے ممبر بورڈ آف اسٹڈیز بھی ہیں

 

۔ انکے کٸ ایک طلبا اور طالبات جو پراٸمری ، ہاٸی اسکول ، ٹمریس جونیر کالج اور ڈگری کالجوں میں اپنی تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں ، اپنی مسرت کا اظہار کیا ڈاکٹر عظمت اللہ نے کہا کہ اس ایوارڈ کی وجہ سے انکی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہواہے ۔ انہوں نے اردو اکیڈیمی کے ذمہ داروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button