جنرل نیوز

خوشنویسی کی تاریخ اہمیت و افادیت پر ڈان اسکول میں ورکشاپ

حیدرآباد ۔ ڈان ہائی اسکول اور ادارہ روزنامہ سیاست کے زیراہتمام 24 اگست 2025 کو 11 بجے دن زیر صدارت جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر و ایم ایل سی خوشنویسی سے متعلق تعارفی ورکشاپ منعقد کیا جارہا ہے. جس میں ابتدا سے عصر حاضر تک خوشنویسی کی تاریخ اہمیت و افادیت

 

 

پر جناب غوث ارسلان تفصیلی روشنی ڈالیں گے اور عملی مظاہرہ کریں گے. بعدازاں خوشنویسی کی تربیتی کلاسس کا باقاعدہ آغاز ہوگا. جناب فضل الرحمن خرم ڈائرکٹر ڈان اسکول نے شائقین خوشنویسی اور دلچسپی رکھنے والے خواتین و حضرات بالخصوص طلباء سے شرکت کی خواہش کی ہے. شرکت کے لیے عمر کی قید نہیں ہے۔

 

 

ورکشاپ ڈان اسکول ملک پیٹ حیدرآباد پر منعقد ہوگا. مزید معلومات کے لیے فون نمبر 9177790509 اور 00000000 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے.

متعلقہ خبریں

Back to top button