جنرل نیوز

صحافت جمہوریت کا چوتھا ستون ہے  اوٹکور میں ٹی یو ڈبلیو جے کا ایک اھم اجلاس سے ریاستی سکریٹری مدھو گوڑ کا خطاب۔

صحافت جمہوریت کا چوتھا ستون ہے

اوٹکور میں ٹی یو ڈبلیو جے کا ایک اھم اجلاس سے ریاستی سکریٹری مدھو گوڑ کا خطاب۔

 

اوٹکور: 20 اگست (اردو لیکس) ٹی یو ڈبلیو جے کے ریاستی سکریٹری مدھو گوڈ نے کہا کہ صحافت کو ملک کے چوتھے ستون کے طور پر جانا جاتا ہے اور اس کی حفاظت کرنا ہر صحافی کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے بدھ کو اوٹکور منڈل سنٹر میں اسوسی ایشن کی منڈل کمیٹی کے زیر اہتمام ضلعی ایگزیکٹو نارائن پیٹ کا ایک اھم اجلاس منعقد ھوا۔

 

جسکی صدارت نارائن ریڈی ضلع صدر نے کی۔جس میں مدھو گوڑ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ ضلع صدر کی صدارت میں منعقدہ اس اجلاس میں صحافیوں نے اپنے مسائل کو توجہ دلایا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ٹی یو ڈبلیو جے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے اور ان کے خاندان کے افراد کی صحت کے تحفظ کے لیے رواں ماہ ایک کارپوریٹ ہسپتال کے زیراہتمام ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے تربیتی کلاسز کے انعقاد کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے میں کرپشن اور بے ضابطگیوں کو بے نقاب کریں اور ایسوسی ایشن ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی تاکہ صحافیوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اور آئندہ دو یوم کے لۓ تلگو و اردو صحافیوں کو پریس اکیڑیمی کی طرف سے تربیتی کیمپ کا انعقاد عمل مین لایا جائے گا

 

،اس پروگرام میں ضلع قائدین راجیش، سنجیو پرکاش،محمد تقی ، نکہ سرینواس، یلا ریڈی وٹھوبا، سریش، منڈل کمیٹی قائدین اشوک، پرتاپ ریڈی، بھانو چندر، برہمانند راجو، شنکر،سلمان ؛ذاکر ؛منظور احمد؛این۔ محمود؛محمد اشفاق؛ سرینواس، اور دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button