کلکٹر نظام آباد ٹی وی کرشنا ریڈی کا اچانک صبح شہر کے مختلف علاقوں میں دورہ صاف صفائی کے کاموں کا جائزہ

ضلع کلکٹر نظام آباد ٹی وی کرشنا ریڈی کا اچانک صبح شہر کے مختلف علاقوں میں دورہ
صاف صفائی کے کاموں کا جائزہ
بغیر کسی کوتاہی و لاپرواہی کے خدمات انجام دینے سینیٹیشن عہدیداروں کو ہدایت
نظام آباد/ 20 اگست (نمایندہ اردو لیکس محمد یوسف الدین خان) ضلع کلکٹر نظام آباد ٹی ونئے کرشنا ریڈی آج صبح کی اولین ساعتوں میں
نظام آباد شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کرتے ہوئے صاف صفائی کے کاموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے آریہ نگر، پرگتی نگر، قلعہ روڈ و دیگر علاقوں میں جاری صاف صفائی کے کاموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر حاضر ہونے والے صفائی عملہ کی طرف سے انجام دی جانے والی خدمات کا تفصیلی طور پر مشاہدہ کیا ۔ انہوں نے میونسپل کارپوریشن نظام آباد کےحدود تمام رہائشی علاقوں میں صاف صفائی کا کاموں باقاعدگی کے ساتھ انجام دینے کی عہدیداروں کو ہدایات دی ضلع کلکٹر نے کہا کہ بارش کا موسم جاری ہے اس لیے موسمی امراض کے انسداد کے لئے شہر میں صاف صفائی کے اقدامات کو یقینی اور موثر بنایا جائے انہوں نے کہا کہ صفائی(سینثشن)
کا عملہ ہر دن گھر گھر جا کر گیلا اور خشک کچرا علحدہ علحدہ طور پر جمع کریں۔ انہوں نے کہا کہ نالیوں سے کچرے کی نکاسی یقینی بنایا جائے تاکہ کچرا دوبارہ جمع نہ ہوسکیں
ضلع کلکٹر کرشنا ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ صفائی کے محکمہ کے نظم و نسق میں کسی کوتاہی و لاپرواہی کے بغیر اپنے فرائض کو باقاعدہ طریقے سے انجام دینے کی ہدایت دی انہوں نے کہا کہ صاف صفائی کا نظم بہتر ہونے پر عوام کو موسمی امراض سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے
۔ ضلع کلکٹر کے ہمراہ نظام آباد میونسپل کارپوریشن محکمہ کے سینیٹیشن عہدیدار موجود تھے